عنوان: امام حماد بن سلمہ کے قول’’لعنت کوئی سیاہی نہیں جو چہرے پر دکھائی دے‘‘ کی تحقیق (10537-No)

سوال: اس بات کی تحقیق درکار ہے: امام حماد بن سلمہ رحمہ اللہ کا قول ہے: لعنت کوئی سیاہی نہیں جو چہرے پر دکھائی دے، لعنت یہ ہے کہ تم ایک گناہ سے نکلنے نہ پاؤ کہ دوسرے میں مبتلا ہوجاؤ ۔ (ابن ابی الدنیا، ص: 96)

جواب: سوال میں ذکرکردہ الفاظ کو علامہ ابن ابی الدنیا (م 281ھ) نے’’حماد بن سلمہ‘‘(م167ھ)کے قول کے طور پر ذکر کیا ہے، لہذا ان الفاظ کی نسبت ’’حماد بن سلمہ‘‘ کی طرف کرکے بیان کرنا درست ہے۔
ذیل میں ان الفاظ کا ترجمہ اور مختصر تشریح ذکرکی جاتی ہے:
امام حماد بن سلمہ (م167ھ) رحمہ اللہ کا قول ہے کہ ’’لعنت کوئی سیاہی نہیں جو چہرے پر دکھائی دے، لعنت یہ ہے کہ تم ایک گناہ سے نکلنے نہ پاؤ کہ دوسرے گناہ میں مبتلا ہوجاؤ‘‘ (العقوبات لابن ابی الدنیا،رقم:96)
تشریح:
امام حماد بن سلمہ (م167ھ) رحمہ اللہ کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ گناہوں کی سزا صرف آخرت ہی میں نہیں ملے گی، بلکہ دنیا میں بھی سزا مل سکتی ہے اور دنیا میں سزا کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ بسا اوقات انسان سے گناہوں کی وجہ سے خیر کے کاموں کی توفیق چھین لی جاتی ہے اور وہ گناہ پر گناہ کیے جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کے لیے نجات کی کوئی صورت باقی نہیں رہتی ہے۔
امام غزالی (م505ھ) فرماتے ہیں کہ ’’لعنت‘‘ اللہ تعالی کی رحمت سے دوری کا نام ہے، جب آدمی کو نیک کام کی توفیق چھین لی جاتی ہے اور اسے برائی کے اسباب مہیا ہوجاتے ہیں تو وہ رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور کسی گناہ میں مبتلا ہوجاتا ہے اور ہر گناہ دوسرے گناہ کی طرف بلانے والا ہوتا ہے، اور یوں اس آدمی کے گناہ بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

العقوبات لابن أبي الدنيا: (رقم الحدیث: 96، ص: 67، ط: دار ابن حزم)
حدثنا الأصمعي، قال: سمعت حماد بن سلمة، قال: «ليست اللعنة سوادا يرى في الوجه، إنما هي ألا تخرج من ذنب إلا وقعت في ذنب».

إحياء علوم الدين: (53/4، ط: دار المعرفة)
وقال بعض السلف ليست اللعنة سوادا في الوجه ونقصا في المال إنما اللعنة أن لا تخرج من ذنب إلا وقعت في مثله أو شر منه وهو كما قال لأن اللعنة هي الطرد والإبعاد فإذا لم يوفق للخير ويسر له الشر فقد أبعد والحرمان عن رزق التوفيق أعظم حرمان وكل ذنب فإنه يدعو إلى ذنب آخر ويتضاعف

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 278 May 23, 2023
imam hammad bin salma k qol / qool "lanat koi siahi / siyahi nahi jo chehre per dikhai de / dey? ki tehqeeq

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.