عنوان: حاجی پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟(1955-No)

سوال: کیا حج کرنے والے کیلئے 2 قربانیاں کرنی ضروری ہیں، ایک حج کی اور ایک عید کی؟ جزاک اللہ خیرا

جواب: جس شخص کا حج تمتع یا قران ہو، اس پر دو عبادتوں (حج اور عمرہ) جمع کرنے کی وجہ سے دم شکر (قربانی) واجب ہے، اور یہ قربانی حدود حرم میں ہوگی۔
اور اگر وہ صاحب نصاب ہے اور مکہ مکرمہ یا مدینہ طیبہ میں پندرہ دن کے قیام کی نیت کرلے تو اس پر عید کی بھی قربانی واجب ہے، اس کے بارے میں اختیار ہے، خواہ مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں کرے یا اپنے وطن میں کسی سے کرائے۔
البتہ اگر پندرہ دن سے کم کی نیت ہو، تو عید کی قربانی واجب نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (158/2)
وإن کان قارنا أو متمتعا یجب علیہ أن یذبح ویحلق ویقدم الذبح علی الحلق، وروي عن النبي صلی اﷲ علیہ وسلم أنہ قال: أول نسکنا في یومنا ہذا: الرمي، ثم الذبح، ثم الحلق۔

و فیه ایضاً: (کتاب الأضحیۃ، فصل في شرائط وجوب الأضحیۃ، 63/5)
ولا تجب الأضحیۃ علی الحاج، وأراد بالحاج المسافر، فأما أہل مکۃ فتجب علیہم الأضحیۃ وإن حجوا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1344 Aug 09, 2019
haaji par qurbani waajib hai ya nahi?, Is sacrifice / slaughtering obligatory on a pilgrim / haji or not?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.