عنوان: ٹیلی نار کمپنی کی طرف سے کوئز کے صحیح جوابات دینے پر انٹرنیٹ mbs دینے اور استعمال کرنے کا حکم(5512-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب !
مسئلہ یہ ہے کہ ٹیلی نار کی طرف سے بعض اوقات کوئز کے سوالات پوچھے جاتے ہیں، جو سوال کا جواب دیتا ہے، اس کو انعام ملتا ہے۔
بعض لوگ یہ کرتے ہیں کہ نیٹ پر پانچ سوال کے جواب چیک کر لیتے ہیں اور پھر وہ جواب دے دیتے ہیں، جس پر ان کو 100 mb ملتے ہیں اور 100 mb حاصل کرنے کے لئے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ رقم ہونا ضروری ہے، رقم نہیں ہوگی تو آپ کو انعام نہیں ملے گا، چاہے آپ نے سارے جواب صحیح دیے ہوں، اس طرح نقل کرکے جواب دیے کر 100 mb لینا درست ہے؟

جواب: کمپنی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیکر انعام حاصل کرنا فی نفسہ جائز ہے٬ نیز اگر کمپنی کی طرف سے نیٹ وغیرہ سے جوابات نقل کرنے کی ممانعت نہ ہو٬ تو جوابات نقل بھی کئے جاسکتے ہیں.
لیکن مذکورہ صورت میں چونکہ انعام کو اکاؤنٹ میں رقم کی موجودگی ساتھ مشروط کیا گیا ہے٬ اس لئے مذکورہ صورت میں انعام کے نام سے ملنے والے ایم بیز mbs لینا اور استعمال کرنا جائز نہیں٬ کیونکہ اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم کی حیثیت قرض کی ہے٬ اور اس پر ملنے والی سہولت قرض کےساتھ مشروط ہے٬ جبکہ قرض دیکر مشروط نفع حاصل کرنے کو حدیث مبارکہ میں سود قرار دیا گیا ہے٬ لہذا اس سے اجتناب لازم ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

اعلاء السنن: (باب کل قرض جر نفعا فھو ربا، 512/14، ط: إدارۃ القرآن)
"عن علی امیر المومنین مرفوعا: کل قرض جرّ منفعۃ فھو ربا"

رد المحتار: (مطلب کل قرض جرّ نفعًا حرام)
"کل قرض جرّ نفعًا حرام اذا کان مشروطاً"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 978 Oct 27, 2020
telenor company ki taraf say quiz kau sahi jawabat dene par mbs dene or istimaal karne ka hukum, Ruling / order to use internet mbs given by Telenor Company upon answering the quiz correctly

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.