سوال:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضرت ! اکثر دوست اور قریبی رشتےداروں کی بیٹیاں 10سے 15 سال کے درمیان ہیں، تو وہ سلام کے لیے ہاتھ بڑھا دیتی ہیں،
ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
حضرت ! شرعی پردہ کس عمر میں فرض ہو جاتا ہے؟
جواب:
جب لڑکی بالغ ہوجائے، تو اس کے لئے غیر محرم سے پردہ کرنا ضروری ہے، لیکن فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ نو برس کی عمر میں نامحرم سے پردہ کی عادت ڈالنی چاہیئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (کتاب الکراہیۃ، الباب الثامن، 329/5، ط: رشیدیة)
والتي بلغت حد الشہوۃ فہي کالبالغۃ (إلی قولہ) فإن کانت صغیرۃ لا یشتہي مثلہا، فلابأس بالنظر إلیہا ومن مسہا؛ لأنہ لیس ببدنہا حکم العورۃ۔
الدر المختار: (باب الحضانة، 567/3، ط: سعید)
(وغيرهما أحق بها حتى تشتهى) وقدر بتسع وبه يفتى وبنت إحدى عشرة مشتهاة اتفاقا زيلعي
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی