عنوان:
عورت کے لیے غیرضروری بال استرے سے صاف کرنا کیسا ہے؟(3621-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا عورت اپنے غیر ضروری بال استرے یا بلیڈ وغیرہ سے دور کر سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ عورتوں کو غیرضروری بال صاف کرنے کے لیے پاؤڈر، کریم اور صابن وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے، استرے یا بلیڈ کا استعمال ان کے لیے پسندیدہ نہیں ، البتہ گناہ بھی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الحظر و الإباحة، 583/9، ط: زکریا)
وقال ابن عابدین: والسنة في عانة المرأة النتف- وقال قبیلہ عن الہندیة: ولو عالج بالنورة، یجوز․
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Aurat,, ghair, zaroori, zaruri, gheir, baal, bal, ustray, blade, saaf, karna, karana, kaisa, hay, he,
What is it like for a woman to to clear hairs with a razor?, removing hairs with razor, blade