سوال:
السلام عليكم، مفتی صاحب ! حکومتی فیصلے پر عمل کیا جائے تو بہت سے لوگ عمر کی وجہ سے یا مسجد میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے جمعہ کی نماز مسجد میں نہیں پڑھ سکیں گے، ایسے لوگ گھروں میں جمعہ کی نماز پڑھیں گے یا ظہر کی؟
جواب: واضح رہے کہ موجودہ وبا (کرونا وائرس) کی وجہ سے حکومت نے محدود افراد سے زیادہ لوگوں کو جمعہ اور جماعت میں شرکت سے منع کیا ہے، اگر لوگ اس کی پابندی کریں تو بہتر ہے۔
جو حضرات اس پابندی کی وجہ سے جمعہ اور جماعت میں شریک نہیں ہوں گے، وہ شرعاً معذور ہیں، ایسے لوگ اپنی اپنی جگہوں پر حتی الامکان جماعت کے ساتھ، ورنہ انفرادی طور پر ظہر کی نماز ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (422/5، ط: دار الفکر)
أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا
(قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی