عنوان: "حُروفِ مُقَطِّعَات" کے معانی و مفہوم(909-No)

سوال: حُروفِ مُقَطِّعَات کے معنی ومفہوم کے متعلق علماء کرام کیا فرماتے ہیں؟

جواب: مفتی محمدشفیع صاحب "حُروفِ مُقَطِّعَات" سے متعلق لکھتے ہیں:جمہور صحابہ و تابعین اور علمائے امت کے نزدیک راجح یہ ہے کہ یہ حروف رموز اور اسرار ہیں، جس کا علم سوائے خدا تعالیٰ کے کسی کو نہیں دیا گیا اور ہوسکتا ہے کہ رسول اللہﷺ کو اس کا علم بطور ایک راز کے دیا گیا ہو، جسکی تبلیغ امت کیلئے روک دی گئی ہو، اسی لئے حضور ﷺ سے ان حروف کی تفسیر وتشریح میں کچھ منقول نہیں۔(معارف القرآن، 126/1، ط: ادارة المعارف)
مولانا ادریس کاندھلویؒ صاحب لکھتے ہیں:خلفاء راشدین اور جمہور صحابہ ؓاور تابعین ؒکے نزدیک یہ حروف متشابہات میں سے ہیں، اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو انکی مراد معلوم نہیں ۔ کما قال اللہ تعالیٰ وما یعلم تأویلہ الا اللہ۔(معارف القرآن، 38/1، ط: مکتبة المعارف)
خلاصہ کلام:
شریعت کے اعتبار سے متشابہات خداوند ذو الجلال کے مخفی اسرار ہیں، جن کے معانی سے عام طور پر لوگوں کو اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ان میں اس کی استعداد ہے اور نہ ہی ہمیں اس کے مطالب اور معانی جاننے کی کوشش کرنی چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 1439 Feb 20, 2019
Huroof e muqataat kay maani o mafhoom, Haroof, Muqatat, ke maani-o-mafhoom, mafhum, Meaning and Interpretation of Huroof e Muqattat, connotations of syllables

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.