عنوان: "میری طرف سے سب ختم ہے" کے الفاظ سے طلاق کا حکم(9447-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا مندرجہ ذیل what`s app chat سے طلاق بائن ہوئی ہے یا رجعی؟
شوہر: میرے دل دماغ اور گھر کے سب دروازے تم پر بند ہیں، مجھے میسج نہیں کرو، میری طرف سے سب ختم ہے۔
بیوی: مجھے نکاح میں تو رکھ لیں۔
شوہر: نہیں، بائے!
شوہر نے واپس نہ لانے اور ساتھ نہ رکھنے اور سب ختم کرنے کی نیت سے یہ الفاظ کہے، اور اس کا اعادہ کیا، اس سے پہلے وہ اپنی بیوی کو اس کے گھر چھوڑ آیا اس کے سارے سامان سمیت، اور راستے میں بھی مندرجہ بالا chat کے الفاظ کہے تھے۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں "میری طرف سے سب ختم ہے" کے الفاط شوہر نے لڑائی کے دوران طلاق کی نیت سےلکھ کر بھیجے تھے، اس لیے ان الفاظ سے ایک طلاق بائن واقع ہوکر نکاح ختم ہوگیا ہے، البتہ طرفین کی رضامندی سے گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے، دوبارہ نکاح ہونے کی صورت میں اب صرف شوہر کے پاس دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (375/1، ط: دار الفكر)

ولو قال لها لا نكاح بيني وبينك أو قال لم يبق بيني وبينك نكاح يقع الطلاق إذا نوى ولو قالت المرأة لزوجها لست لي بزوج فقال الزوج صدقت ونوى به الطلاق يقع في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في فتاوى قاضي خان.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 794 May 12, 2022
"meri taraf se / say sab khatam he / hai" k / kay alfaz se / say talaq ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.