عنوان:
حارث (Haris) نام کا معنی(3840-No)
سوال:
کیا حارث نام رکھنا صحیح ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟ بعض لوگوں سے میں نے سنا ہے کہ حارث شیطان کے ناموں میں سے ایک نام تھا۔
جواب: "حارث" (Haaris)صحیح نام ہے، اس کے معنی ہیں: “کھیتی کرنے والا، محنت کرنے والا۔”
سنن ابی داؤد میں ہے کہ عن ابي وهب الجشمي وكانت له صحبة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" تسموا باسماء الانبياء، واحب الاسماء إلى الله: عبد الله،وعبد الرحمن، واصدقها: حارث، وهمام، واقبحها: حرب، ومرة".(حدیث نمبر:4950 ،كِتَاب الْأَدَبِ، باب فِي تَغْيِيرِ الأَسْمَاءِ)
ترجمہ: ابو وہب جشمی رضی اللہ عنہ، انہیں شرف صحبت حاصل ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء کے نام رکھا کرو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب و پسندیدہ نام ”عبداللہ“ اور ”عبدالرحمٰن" ہیں، اور سب سے سچے نام ”حارث“ و ”ہمام“ ہیں اور سب سے نا پسندیدہ و قبیح نام ”حرب“ و ”مرہ“ہیں۔
علامہ خطابی فرمارے ہیں کہ حارث وہمام سب سے سچا نام اس لئے قرار پایا ہے کہ
حارث کے معنی ہیں محنت کش اور ہمام کے معنی ہیں عزم وارادہ والا
اس لحاظ سے ہر انسان دنیا یا آخرت کی محنت میں اپنے عزم و حوصلہ سے لگا ہوا ہے، اس لئے ان دونوں معنی میں صداقت سو فی صد ہے۔
من كان يريد حرث الأخرة نزد له في حرثه.
آیت بھی بتاتی ہے کہ ہر انسان اصلیت کے اعتبار سے حارث یعنی کاسب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن لابی داؤد: (حدیث نمبر:4950 ،كِتَاب الْأَدَبِ، باب فِي تَغْيِيرِ الأَسْمَاءِ)
عن ابي وهب الجشمي وكانت له صحبة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" تسموا باسماء الانبياء، واحب الاسماء إلى الله: عبد الله،وعبد الرحمن، واصدقها: حارث، وهمام، واقبحها: حرب، ومرة.
معالم السنن للخطابی: [الشورى: 20]
إنما صار الحارث من أصدق الأسماء : من أجل مطابقة الاسم معناه الذي اشتق منه ؛ وذلك أن معنى الحارث الكاسب ، يقال: حرث الرجل إذا كسب واحتراث المال كسبه .... وقال سبحانه : (من كان يريد حرث الآخرة نزد له في حرثه ومن كان يريد حرث الدنيا نؤته منها)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Haaris, Haris, naam, ka, maani, matlab, kia, hay, hai, he, kiya Harith/Haaris/Haris/حارث,
What is the meaning of name Haaris, Haris