سوال:
اگر کسی عورت کا انتقال ہو جاۓ اور اس نے ناخن پالش لگا رکھی ہو، تو اس صورت میں اس کو غسل دیتے وقت اس کی ناخن پالش دور کرنا ضروری ہے؟
جواب: اگر کسی میت کے ناخن پالش لگی ہوئی ہو، تو اس پالش کو زائل کرکے میت کو غسل دینا ضروری ہے، بصورتِ دیگر میت کا غسل صحیح نہیں ہوگا، البتہ اگر کسی میت کی ناخن پالش دور نہ کی گئ ہو اور اسی حالت میں اسے غسل دے دیا گیا ہو، تو اس صورت میں ناخن پالش دور کرنے کے بعد صرف ناخن کو دھو لیں، میت کو دوبارہ سے غسل دینا ضروری نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (13/1، ط: دار الفکر)
والعجين في الظفر يمنع تمام الاغتسال
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی