عنوان: نابالغ بچے کے احرام کی پہننے کی صورتیں(165-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ، اگر والد بچے کی طرف سے احرام کی نیت کرے تو جو اپنے لئے طواف اور سعی کی، اسی میں بچے کی طرف سے بھی نیت کی جا سکتی ہے یا الگ سے طواف اور سعی کرنی چاہیے؟جزاک اللہ خیر

جواب: نابالغ بچوں کی تین قسمیں ہیں:
1_سمجھ دار بچے جوخود نیت کرسکتے ہوں اور تلبیہ بھی پڑھ سکتے ہوں اور افعال حج وعمرہ اداکرنے کی سمجھ رکھتے ہوں، ایسے بچے بالغ افراد کی طرح خود طواف وغیرہ اداکریں گے اور ان کی طرف سے ولی یعنی والد وغیرہ کا ادا کرنادرست نہیں ہوگا۔
2_ایسے بچے جو سمجھ دار ہوں، مگر افعال حج وعمرہ خود ادا نہیں کرسکتے ہوں تو ایسے بچوں کو ولی گود میں اٹھائےگا اور ہرایک اپنے طواف کی نیت کرےگا۔
3_ناسمجھ بچے ایسے بچوں کو ولی یعنی والد وغیرہ گود میں اٹھائےگا اور دونوں( اپنے اوربچے)کی طرف سے طواف کرے گا اور ایک ہی طواف دونوں کی طرف سے کافی ہوگا، چاہےولی یعنی والد۔وغیرہ نے بچے کی طرف سے نیت کی ہو یا نہ کی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (973/2، ط: دار احیاء التراث العربی)
عن كريب، مولى ابن عباس، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم لقي ركبا بالروحاء، فقال: «من القوم؟» قالوا: المسلمون، فقالوا: من أنت؟ قال: «رسول الله»، فرفعت إليه امرأة صبيا، فقالت: ألهذا حج؟ قال: «نعم، ولك أجر».

البحر الرائق: (340/2، ط: دار الکتاب الاسلامی)
فإن کان لا یعقلہ فأحرم عنہ أبوہ صار محرما فینبغي أن یجردہ قبلہ ویلبسہ إزارًا وردائً ، ولما کان الصبي غیر مخاطب کان إحرامہ غیر لازم، ولذا لو أحصر وتحلل لا دم عليه ولا جزاء ولا قضاء

الدر المختار مع رد المحتار: (466/2، ط: دار الفکر)
(فلو أحرم صبي عاقل أو أحرم عنه أبوه صار محرما) وينبغي أن يجرده قبله ويلبسه إزارا ورداء مبسوطين وظاهر أن إحرامه عنه مع عقله صحيح فمع عدمه أولى۔۔۔۔بخلاف الصبي
(قوله بخلاف الصبي) لأن إحرامه غير لازم لعدم أهلية اللزوم عليه ولذا لو أحصر وتحلل لا دم عليه ولا قضاء ولا جزاء عليه لارتكاب المحظورات فتح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 970 Dec 26, 2018
NAA baligh bachey ke ahram pehanney ke sortain, Forms / way / method of wearing ihram for a minor / nabaligh child

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.