عنوان: اذکار، وظائف اور دعاؤں کا مخصوص تعداد میں پڑھنے کا حکم(10262-No)

سوال: صبح اور شام کے اذکار کی تعداد کے بارے میں کہیں سنا ہے کہ تین مرتبہ پڑھنے کا اور کہیں سات مرتبہ پڑھنے کا سنا ہے۔ برائے مہربانی تمام اذکار کے لئے کوئی ایک تعداد بتا دیں۔

جواب: اذکار، وظائف اور دعاؤں کا مخصوص تعداد میں پڑھنا اگر کسی حدیث مبارکہ سے ثابت ہو تو اس صورت میں اس عدد کے مطابق ہی عمل کرنا چاہیے، مثلا: تسبیح فاطمی میں 33 مرتبہ سبحان الله، 33 مرتبہ الحمد للّٰه اور 34 مرتبہ "اللّٰه اکبر" پڑھنا چاہیے۔
اور اگر کسی ذکر کی تعداد حدیث مبارکہ سے ثابت نہیں ہو تو اس صورت میں اپنی سہولت کے مطابق جتنی مرتبہ چاہیں، وہ ذکر کر سکتے ہیں، اس صورت میں کسی مخصوص عدد کی پابندی کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ طاق عدد میں پڑھنا پھر بھی مستحب ہے۔
اور اگر کسی ذکر کے بارے میں مختلف تعداد کی روایات وارد ہوئی ہیں، مثلا: تین اور سات کا عدد وارد ہوا ہے تو اس صورت میں تین کم سے کم مقدار کا بیان ہے، اور سات میں اکمال ہے، جیسا کہ رکوع اور سجدہ کی تسبیحات کا حکم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (531/1، ط: سعید)
لو زاد علی العدد، قیل یکرہ لانه سوء ادب، واید بانه کدواء زید علی قانونه او مفتاح زید علی اسنانه، و قیل بل یحصل له الثواب المخصوص مع الزیادہ، بل قیل لا یحل اعتقاد الکراھة، لقوہ تعالٰی: "من جاء بالحسنة فله عشر امثالھا"، و الاوجه ان زاد لنحو الشک عذر او لتعبد فلا لاستدراکه علی الشارع وھو ممنوع اھ (ملخص من تحفة ابن حجر)

الفتاوى الهندية: (75/1، ط: دار الفكر)
كذا في الهداية ويكبر في حالة الخرور ويقول في سجوده: سبحان ربي الأعلى ثلاثاً وذلك أدناه. كذا في المحيط. ويستحب أن يزيد على الثلاث في الركوع والسجود بعد أن يختم بالوتر. كذا في الهداية. فالأدنى فيهما ثلاث مرات، والأوسط خمس مرات، والأكمل سبع مرات. كذا في الزاد. وإن كان إماماً لايزيد على وجه يمل القوم. كذا في الهداية.

رد المحتار: (494/1، ط: سعيد)
وصرحوا بأنه يكره أن ينقص عن الثلاث وأن الزيادة مستحبة بعد أن يختم على وتر خمس أو سبع أو تسع ما لم يكن إماماً فلا يطول.

السعایة: (259/2)
و من الفوائد التی علیه العلماء ان مراعاۃ العدد المخصوص فی الأذکار معتبرۃ لان الاعداد المخصوصة اذا رتب علیہا الثواب من صاحب الشرع اذا لا یحصل له ذالک الثواب لاحتمال ان یکون لتلک الاعداد خصوصیة لانعلمہا اہ۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1087 Feb 17, 2023
azkar, wazaif / wazaef or duao / duaon ka makhsos tadad me /mein parhne ka hokom /hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.