عنوان: ووٹ میں دو امیدواروں سے ووٹ دینے کا وعدہ کرنا (10325-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کچھ روز پہلے ہمارے ہاں چیئرمین کے انتخابات ہوئے ہیں، وہاں پر 2 امیدوار تھے، لیکن وہاں ووٹ میں نے کسی ایک کو دینا تھا۔ مجھ سے ایک گروپ نے پہلے قرآن کریم کی سورہ یسین پر عہد لیا کہ ووٹ ہمیں دینا ہے، یہ عہد دن کو ہوا۔ اسی رات مجھ سے دوسرے گروپ نے کلمہ پر عہد لیا کہ ہمیں ووٹ دو گے، ان سے بھی میں نے عہد کیا، مجھ سے جانے انجانے میں 2 عہد ہو گئے ہیں، لیکن ووٹ میں نے کسی ایک کو دینا ہے، اب آپ رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں کیا کروں؟

جواب: مسلمان کو ایسا وعدہ کرنا ہی نہیں چاہیے، جس کا پورا کرنا ناممکن یا مشکل ہو۔
تاہم پوچھی گئی صورت میں جب وعدہ کرلیا تو چونکہ بیک وقت دونوں وعدے پورے کرنا ممکن نہیں ہے، اس لیے جو امیدوار نسبتا بہتر ہو، اسے ووٹ دے کر دوسرے کے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا نہ کرنے پر توبہ و استغفار کریں اور اگر وعدے کے ساتھ قسم بھی کھائی ہو تو اس صورت میں قسم کا کفارہ بھی لازم ہوگا۔
قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مساکین کو صبح شام (دو وقت) پیٹ بھر کر کھانا کھلایا جائے یا دس مساکین میں سے ہر مسکین کو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت دیدی جائے، یا دس مسکینوں کو ایک ایک جوڑا کپڑوں کا دیدیا جائے، اور اگر قسم کھانے والا غریب ہے اور مذکورہ امور میں سے کسی پر اس کو استطاعت نہیں ہے تو پھر کفارہ قسم کی نیت سے مسلسل تین دن تک روزے رکھنے سے بھی قسم کا کفارہ ادا ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الكريم: (الإسراء، الآية: 34)
‌‌وَأَوۡفُواْ ‌بِٱلۡعَهۡدِۖ إِنَّ ٱلۡعَهۡدَ كَانَ مَسُۡٔولٗاo

و قوله تعالی: (المائدة، الآية: 1)
‌يَٰٓأَيُّهَا ‌ٱلَّذِينَ ‌ءَامَنُوٓاْ أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ ... الخ

و قوله تعالی: (المائدة، الآية: 89)
لَا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ ‌بِٱللَّغۡوِ فِيٓ أَيۡمَٰنِكُمۡ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ ٱلۡأَيۡمَٰنَۖ فَكَفَّٰرَتُهُۥٓ إِطۡعَامُ عَشَرَةِ مَسَٰكِينَ مِنۡ أَوۡسَطِ مَا تُطۡعِمُونَ أَهۡلِيكُمۡ أَوۡ كِسۡوَتُهُمۡ أَوۡ تَحۡرِيرُ رَقَبَةٖۖ فَمَن لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ ثَلَٰثَةِ أَيَّامٖۚ ذَٰلِكَ كَفَّٰرَةُ أَيۡمَٰنِكُمۡ إِذَا حَلَفۡتُمۡۚ وَٱحۡفَظُوٓاْ أَيۡمَٰنَكُمۡۚ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمۡ ءَايَٰتِهِۦ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَo

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 261 Mar 02, 2023
election / intekhabat me / mein dou / 2 /two umeed waro / candidates se / say vote dene ka wada

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.