عنوان: حرمت مصاہرت کیا ہے؟(3504-No)

سوال: مفتی صاحب !حرمت مصاہرت کیا ہے اور کب ثابت ہوتی ہے؟
چھوٹی بچیوں کو باپ اکثر گود میں لیتے ہیں یا ساتھ سُلا لیتے ہیں اور وساوس سے تو کوئی خالی نہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب: انسانوں کے درمیان تعلقات اور محرم رشتے دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک نسب اور خون کے رشتے، اور دوسرے سسرالی رشتے، اس سسرالی رشتے کو ”مصاہرت“ کہتے ہیں، جیسے: سسر، ساس اور ان کے اصول یعنی ان کے پدری (باپ) اور مادری (ماں) سلسلہ اوپر تک، اور بیوی کی بیٹی، شوہر کا بیٹا وغیرہ، ان رشتہ داروں سے حرمت کو”حرمتِ مصاہرت“ کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرلے ، یا اس سے جماع (ہمبستری) یا زنا کرے، یا اس عورت کو شہوت کے ساتھ کسی حائل کے بغیر چھولے یا شہوت کے ساتھ اس کی شرم گاہ کے اندرونی حصہ کی طرف دیکھ لے، تو چند شرائط کے ساتھ حرمتِ مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے، یعنی اس عورت کے اصول( آباء و اجداد اور ان سے اوپر (باپ، دادا، پردادا وغیرہ) و فروع((بیٹا، بیٹی، پوتا، پوتی، نواسہ، نواسی اور ان سے نیچے جتنے بھی ہیں) مرد پر حرام ہوجائیں گے اور اس مرد کے اصول (آباؤ و اجداد وغیرہ) و فروع (بیٹے پوتے وغیرہ) عورت پر حرام ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ جس طرح ہمبستری کرنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوجاتی ہے، اسی طرح شہوت سے ہاتھ لگانے سے بھی ثابت ہوجاتی ہے، لیکن شرمگاہ کے علاوہ باقی جسم کو صرف شہوت کے ساتھ دیکھنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، بلکہ شھوت کے ساتھ چھونے سے ہوتی ہے، البتہ شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمت مصاہرت ثابت ہونے کے لیے بھی چند شرائط ہیں، اگر وہ پوری ہوں گی، تو حرمت ثابت ہو گی اور اگر ان میں سے ایک بھی کم ہو گی، تو حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الفرقان، الایہ: 54)
وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًاo

اعلاء السنن: (131/11)
عن ابراھیم :قال اذا قبّل الرجل امّ امراتِہ او لمسَھا من شھوۃ حُرِمتْ علیہ امراتُہ۔اخرجہ محمد فی الجمع ورجالہ ثقات۔

الفتاوی الھندیۃ: (275/1)
ثم المسُّ انما یُوجِبُ حرمۃَ المصاھرۃِ اذا لم یکن بینھما ثَوبٌ۔

مجمع الانھر: (481/1)
وما ذکر فی حد الشھوۃِ من انَّ الصحیحَ انْ تنتشرَ الآلۃُ او تزداد انتشارا کما فی الھدایۃ وفی الخلاصۃ وبہ یفتی فکان ہو االمذھب۔

الدر المختار: (33/3)
وثبوتُ الحرمۃِ بلمسھا مشروطٌ بان یصْدُقھا ویقع فی اکبر رایھا صدقُھا۔۔۔۔الخ
ونصابھا (لغیرھا من الحقوق سواء کان)الحق (مالااو غیرہ کنکاح۔ ۔ ۔ (او رجل وامراتان)۔ ۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3943 Feb 07, 2020
Hurmat e Musaharat, kia hay, Musahrara, Hurmat-e-Musaharat, What is Hurmat e Musaharat, Hurmat-e-Musaharat, Hurmat-i-Musahara

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.