سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ہماری مسجد میں ایک محلے کے ساتھی نے اعتکاف کیا، لیکن ان کی عادت تھی کہ وہ بات بے بات مسجد میں شور کرتے تھے، اور ہر کسی کو بلاوجہ ڈانٹتے رہتے تھے، اعتکاف کے دوران اس طرح کرنا کیسا ہے؟
جواب: اعتکاف کے دوران شوروشغب کرنا مکروہ ہے، اس سے بچنا ضروری ہے، ورنہ ثواب کے بجائے الٹا گناہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (630/2، ط: حقانیه)
یجتنب المعتکف کل مالا یعنیہ من الأقوال والأفعال، ولا یکثر الکلام، لان من کثر کلامہ کثر سقطہ وفی الحدیث ((من حسن اسلام امرء ترکہ مالا یعنیہ))۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی