عنوان: کیا عقیقہ میں لڑکے کے لئے بکرا اور لڑکی کے لئے بکری ذبح کرنا ضروری ہے؟(5674-No)

سوال: میرے خاندان میں یہ بات مشہور ہے کہ لڑکے کے عقیقہ کے لئے مذکر جانور اور لڑکی کے عقیقہ کیلئے مؤنث جانور ذبح کرنا ضروری ہے، مثلاً لڑکے کے لئے بکرا اور لڑکی کے لئے بکری ذبح کرنا ضروری ہے، سوال یہ ہے کہ ان کی یہ بات کہاں تک درست ہے؟

جواب: شریعت مطہرہ نے لڑکے اور لڑکی کے عقیقہ کے لیے جانور کے مذکر اور مونث کے فرق کا اعتبار نہیں کیا ہے، بلکہ اگر لڑکے کے لیے بکری اور لڑکی کے لیے بکرا ذبح کر دیا جائے، تو بھی عقیقہ درست ہوجائے گا، لہذا آپ کے خاندان کے لوگوں کی یہ بات کہ لڑکے کے لیے مذکر جانور مثلاً بکرا اور لڑکی کے لیے مؤنث جانور مثلاً بکری ذبح کرنا ضروری ہے، درست نہیں ہے، البتہ شریعت میں یہ فرق ہے کہ لڑکے کے عقیقہ کے لئے دو بکرے ذبح کرنا افضل ہے، جبکہ لڑکی کے لیے ایک بکرا ذبح کرنا کافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکوٰۃ المصابیح: (ص: 362، ط: قدیمی)
عن أم كرز رضی الله عنها ، قالت سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اقروا الطير على مكناتها، قالت وسمعته يقول: عن الغلام شاتان وعن الجارية شاة ولايضرکم ذكرانا كن أو إناثا. رواه أبو داود والترمذي والنسائي.
عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: عق رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الحسن بشاۃ....الحديث.

اعلاء السنن: (117/17، ط: ادارة القرآن)
والشاة يعم الذكر والأنثى جميعا لاسيما وفي حديث أم كرز، لایضرکم ذكرانا كن أو أناثا.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1951 Nov 13, 2020
kia aqiqa / aqeeqa me larke / larkey ke liye bakra or larki ke liye bakri zibha / zibah karna zaroori he?, Is it necessary to slaughter a male goat for a boy and a female goat for a girl in Aqeeqah?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Fosterage

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.