عنوان: ایک شخص عید کا خطبہ دے اور دوسرا شخص نماز پڑھائے(5721-No)

سوال: میں جس مسجد میں عید کی نماز پڑھتا ہوں، وہاں عام طور پر عید کی نماز امام صاحب پڑھاتے ہیں، جبکہ عید کی نماز کا خطبہ امام صاحب کے بڑے بیٹے دیتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کرنے سے عید کی نماز ادا ہوجائے گی؟

جواب: بہتر یہ ہے کہ جو شخص عید کی نماز پڑھائے، وہی شخص عید کا خطبہ بھی پڑھے، البتہ اگر عید کی نماز ایک شخص پڑھادے اور خطبہ دوسرا شخص پڑھے، تب بھی اس صورت میں عید کی نماز ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (162/2، ط: سعید)
(ولا ينبغي أن يصلي غير الخطيب) لأنهما كشیی واحد فإن فعل بأن خطب صبي بإذن السلطان وصلی بالغ جاز وھو المختار

الھندیة: (147/1، ط: رشیدیة)
ولا ينبغي أن يصلي غير الخطيب .

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1583 Nov 18, 2020
aik shakhs eid ka khutba day or doosra shakhs namaz parhaye, Ruling if One person gives / delivers the Eid sermon / khutba and the other person leads the prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.