عنوان: امام نے عید کی نماز میں پہلی رکعت کی چھوٹی ہوئی تکبیر دوسری رکعت میں کہہ دی(5768-No)

سوال: اگر کوئی امام عید کی نماز کی پہلی رکعت میں ایک زائد تکبیر کہنا بھول گیا، اور اس نے وہ زائد تکبیر دوسری رکعت میں قراءت کرنے کے بعد کہہ دی، جبکہ لوگ چوتھی تکبیر سنتے ہی رکوع میں چلے گئے، تو اس صورت میں امام کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب: اگر کسی امام سے عید کی نماز میں پہلی رکعت کی ایک زائد تکبیر چھوٹ جائے اور وہ زائد تکبیر دوسری رکعت میں قراءت کرنے کے بعد کہے، یعنی چوتھی تکبیر پر رکوع کرنے کے بجائے پانچویں تکبیر پر رکوع کرے، جبکہ لوگ چوتھی تکبیر پر رکوع میں چلے گئے، تو اگر امام پانچویں تکبیر کہنے کے بعد رکوع میں چلا گیا، اور وہ مقتدیوں کے ساتھ رکوع میں مل گیا، تو اس صورت میں مقتدیوں کی نماز درست ہوجائے گی، بشرطیکہ امام اخیر میں سجدہ سہو کرلے، اور اگر لوگوں کی کثرت ہے، مجمع زیادہ ہے، تو انتشار اور گڑبڑ ہوجانے کے خوف سے سجدہ سہو معاف ہے، سجدہ سہو کے بغیر نماز ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (128/1، ط: رشیدیة)

ومنها تكبيرات العيدين) قال في البدائع: إذا تركها أو نقص منها أو زاد عليها أو أتى بها في غير موضعها، فإنه يجب عليه السجود كذا في البحر الرائق...السهو في الجمعة والعيدين والمكتوبة والتطوع واحد الا أن مشايخنا قالوا: لا يسجد للسهو في العيدين والجمعة لئلا يقع الناس في الفتنة، كذا في المضمرات ناقلا عن المحيط.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1948 Nov 19, 2020
imam / imaam ne / ney eid ki namaz / namaaz me / mein pehli rakat ki chooti hoi takbeer dosri rakat me keh di, The Imam said the missed Takbeer of the first Rakat in the second Rak'at of the Eid prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.