عنوان: جمعة الوداع کے روزے کا ثواب دوسرے روزوں سے زیادہ سمجھنا(7444-No)

سوال: مفتی صاحب! بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ رمضان کا آخری جمعہ ‘‘جمعۃ الوداع‘‘ ہے اور اس میں روزے کا ثواب دوسرے دنوں کے روزوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اس دن کا روزہ رکھنے سے پچھلے روزے معاف ہوجاتے ہیں، براہ کرم اس کے بارے میں وضاحت فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ یہ خیال بالکل باطل اور غلط ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، شیطان نے اس قسم کے خیالات لوگوں کے دِلوں میں اس لئے پیدا کئے ہیں، تاکہ وہ فرائض بجالانے میں کوتاہی کریں۔
جمعۃ الوداع کی شرعی حیثیت:
جمعہ کے دن کی خصوصی فضیلتیں احادیث سے ثابت ہیں، رمضان المبارک چونکہ خود بھی برکت اور دعاء کی قبولیت کا مہینہ ہے، اس لئے اس ماہ کے جمعہ میں برکت اور قبولیت کی توقع زیادہ ہے، لیکن اس اعتبار سے رمضان کے تمام جمعے برابر ہیں، آخری جمعہ کی خصوصیت نہیں ہے۔
عوام میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ بڑی اہمیت کے ساتھ مشہور ہے، اور اس کو "جمعة الوداع" کا نام دیا جاتا ہے، لیکن احادیثِ شریفہ میں آخری جمعہ کی کوئی الگ سے خصوصی فضیلت ذکر نہیں کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 2697، 184/3، ط: دار طوق النجاۃ)
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد» رواه عبد الله بن جعفر المخرمي، وعبد الواحد بن أبي عون، عن سعد بن إبراهيم

مرقاۃ المفاتیح: (223/1، ط: دار الفکر)
قال النووي: البدعة كل شيء عمل على غير مثال سبق، وفي الشرع إحداث ما لم يكن في عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم -

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1206 May 07, 2021
jumma tul wida kay zoray ka sawab dosry rozay say ziada samajhna , Understanding the reward of Jumma al-Wadaa fast more than other fasts

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.