عنوان: مسجد میں با آواز بلند ذکر کرنے کا حکم(7962-No)

سوال: میں نے بعض مقتدی حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ ایک مسجد کے کونے میں بیٹھ کر با آواز بلند ذکر کرتے ہیں، کیا مسجد میں با آواز بلند ذکر کرسکتے ہیں؟

جواب: مسجد تمام مسلمانوں کی مشترکہ عبادت گاہ ہے، جو نماز، قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر و اذکار وغیرہ کے لئے بنائی جاتی ہے، لہذا اس میں بلند آواز سے ذکر کرنا جائز ہے، البتہ ذکر اتنی بلند آواز سے ہو، جس سے نمازیوں کی نماز اور دیگر عبادات میں مشغول لوگوں کی عبادت میں خلل واقع نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا، 660/1)
قولہ ورفع صوت بذکر۔۔۔۔۔۔اجمع العلماء سلفاً وخلفاً علی استحباب ذکرالجماعۃ في المساجد وغیرھا الا ان یشوش جھرھم علی نائم أو مصلٍ أو قاریٔ۔۔۔الخ

کذا فی فتاویٰ دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 900-862/1438

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1542 Jul 10, 2021
masjid mai ba awaz e buland zikar karne ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Rights & Etiquette of Mosques

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.