عنوان: ڈی پی (DP) یا بیک گراؤنڈ پر مرحوم شخص کی تصویر لگانا(9240-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا ہم موبائل میں کسی ایسے شخص کی تصویر کو بیک گراؤنڈ یا ڈی پی میں لگاسکتے ہیں، جس کا انتقال ہوگیا ہو؟ رہنمائی فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ بلا ضرورت ڈیجیٹل تصویر کے استعمال سے بھی بچنا چاہیے، اور اس حکم میں تصویر والے کے زندہ یا مردہ ہونے کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے۔
لہذا بیک گراؤنڈ یا ڈی پی (DP) پر مرحوم کی تصویر لگانے سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن النسائي: (رقم الحدیث: 5711، ط: المطبوعات الإسلامية، حلب)
عن أبي الحوراء السعدي، قال: قلت للحسن بن علي رضي الله عنهما: ما حفظت من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: حفظت منه: "دع ما يريبك إلى ما لا يريبك".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1894 Feb 01, 2022
DP ya back ground per / par marhoom / intiqal shuda shakhs ki tasweer / tasveer / photo lagana

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.