عنوان: یونیورسٹی کے تعلیمی اخراجات (Tuition fees) کے لیے سودی قرضہ لینے کا حکم (9725-No)

سوال: ایک شخص یہ کہہ رہا ہے کہ آپ اگر امریکا یا کینیڈا کی یونیورسٹی میں جا کر پڑھنا چاہتے ہیں، اور آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں، تو ہمارے پاس آپ کو پڑھانے کی ایک ترتیب ہے کہ ان دو ممالک کی صرف ان چار سو یونیورسٹیز میں سے آپ جس میں داخلہ لینا چاہیں لے لیں، اور جو ان کا ٹیسٹ ہو، وہ دیں، جیسے ہی آپ کو یونیورسٹی کی طرف سے آفر لیٹر آجائیگا، تو جتنی بھی رقم یونیورسٹی کو مکمل تعلیم کی دینی ہوگی، ہم خود اس یونیورسٹی کو دیں گے، اور پھر آپ دس سال کے عرصے میں قسطوں کی صورت میں یہ رقم مع اتنے اضافے کے ہمیں دینے کے پابند ہوں گے کیا یہ طریقہ جائز ہے؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں مذکورہ شخص جو رقم آپ کی طرف سے یونیورسٹی کو ادا کرے گا، وہ قرض شمار ہوگی، جس میں زیادتی کی شرط لگانا سودی شرط ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس لئے مذکورہ معاملہ جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 278- 279)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَo فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَo

الاشباہ و النظائر: (226/1، ط: دار الکتب العلمیة)
کل قرض جر نفعا حرام.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 463 Jul 28, 2022
university k / kay talemi / talimi ikhrajat (tuition fees) keliye sodi / soodi qarza lene ka hokom / hokum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.