عنوان: آپریشن کے بعد مریض کے لیے غسل کے بجائے تیمم کرنا (9932-No)

سوال: میرا بھائی آپریشن کی وجہ سے اٹھنے بیٹھنے سے معذور ہے، اس کو جنابت لاحق ہوگئی ہے، کیا اسےغسل کرنا ہوگا یا وہ تیمم کر سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر مذکورہ شخص کے پانی کے استعمال سے بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا یہ شخص خود یا کسی دوسرے آدمی کے ذریعے غسل کرنے پر بھی قدرت نہ رکھتا ہو تو اس صورت میں مذکورہ شخص تیمم کرکے پاکی حاصل کرسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 43)
وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا ... الخ

التصحیح و الترجیح علی مختصر القدوري: (باب التیمم، ص: 148)
ومن لم یجد الماء وہو مسافر أو کان خارج المصر بینہ وبین المصر نحو المیل أو أکثر أو کان یجد الماء إلا أنہ مریض یخاف إن استعمل الماء اشتد مرضہ أو خاف الجنب إن اغتسل بالماء یقتلہ البرد أو یمرضہ فإنہ یتیمم بالصعید۔

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 565 Nov 14, 2022
mazor / mazoor kab ghusal k bajai / bajaye tayamum karsakta hai / hay?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.