عنوان: چھوٹے تالاب سے ناپاک پانی ٹینکی میں بھر جانے کی صورت میں اسے پاک کرنے کا طریقہ (9949-No)

سوال: پانی کی ٹینکی پاک کرنے کا طریقہ کے بارے میں نے یہ سنا ہے کہ اس میں ایک طرف سے پانی چھوڑ دیا جائے اور دوسری طرف نکال دیا جائے، جب پانی ٹینکی سے اچھی طرح بہہ جائے تو ٹینکی پاک شمار ہوگی۔ جناب مفتی صاحب! 1000 ہزار لیٹر پانی کی ٹینکی سے کتنا پانی بہہ جانا چاہیے کہ وہ پاک ہو جائے، اگر پندرہ بیس منٹ پانی بہہ جائے تو کیا ٹینکی پاک شمار ہوگی یا نہیں؟ پانی کا رنگ، بو اور ذائقہ متغیر نہی ہے۔
تنقیح:اس سوال کے جواب کے لیے درج ذیل دو امور کی وضاحت مطلوب ہے:
(۱) یہ ٹینکی کتنے اسکوائر فٹ ہے؟ (۲) ناپاک کیسے ہوئی؟ اس کی مکمل وضاحت فرمائیں۔ ان دونوں وضاحتوں کے بعد ہی آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکے گا۔
جوابِ تنقیح:(۱) جناب 1000 لیٹر والی ٹینکی بازار سے خریدی ہے۔ (۲)چھوٹا تالاب ہے، اس میں گلہری گر کر مر گئ تھی، اس تالاب سے مشین کے ذریعے 1000 لیٹر والی ٹینکی میں پانی سپلائی ہوتا ہے۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں ناپاک ٹینکی کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک طرف سے اس کا پانی کو جاری کردیا جائے اور دوسری طرف سے صاف پانی اس میں داخل کیا جائے، جب اس قدر پانی اس میں سےنکل جائے، جس سے ٹینکی سے نجاست کی بدبو زائل ہوجائے اور پانی کا رنگ اور مزہ اپنی طبعی حالت پر لوٹ آئے تو یہ پانی پاک شمار ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوى الهندية: (17/1، ط: دار الفكر)

حوض صغير تنجس ماؤه فدخل الماء الطاهر فيه من جانب وسال ماء الحوض من جانب آخر كان الفقيه أبو جعفر - رحمه الله - يقول: كما سال ماء الحوض من الجانب الآخر يحكم بطهارة الحوض وهو اختيار الصدر الشهيد - رحمه الله -. كذا في المحيط وفي النوازل وبه نأخذ كذا في التتارخانية.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 525 Nov 17, 2022
chotay talab se / say napak pani tanki mein bhar jane / janay ki sorat me / mein usay pak karne ka tariqa

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.