عنوان: نبی اور رسول میں فرق(101110-No)

سوال: نبی اور رسول میں کیا فرق ہے؟

جواب: نبی اور رسول اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے ہوتے ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے مقرر فرماتے ہیں، البتہ نبی اور رسول میں تھوڑا سا فرق یہ ہے کہ رسول اس پیغمبر کو کہتے ہیں جسے نئی شریعت اور کتاب دی گئی ہو ، جبکہ نبی ہر پیغمبر کو کہتے ہیں، چاہے اُسے نئی شریعت اور کتاب دی گئی ہو یا نہیں دی گئی ہو، بلکہ وہ پہلی شریعت اور کتاب کا تابع ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی موسوعۃ الفقہ الاسلامی:

الرسول: من أوحى الله إليه بشرع، وأمره بإبلاغه إلى من لا يعلمه، أو يعلمه ولكنه خالفه.
والنبي: من أوحى الله إليه بشرع سابق ليعلمه من تركه، ويجدده.
فكل رسول نبي، وليس كل نبي رسولا.

(ج: 1، ص: 182، ط: بیت الافکار الدولیۃ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 767
Nabi aur Rasool main faraq, The difference between a prophet and a messenger

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com