سوال:
ٹوتھ پیسٹ کرنے سے روزہ پر کیا فر ق پڑتا ہے ؟
جواب: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا حلق میں اثرات جانے کے احتمال کی وجہ سے مکروہ ہے، اگر حلق میں ٹوتھ پیسٹ کے ذرات چلے گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کے دوران ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ پاؤڈر وغیرہ استعمال نہ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (416/2، ط: دار الفکر)
(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی