سوال:
کیا روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کر سکتے ہیں؟
جواب: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا حلق میں اثرات جانے کے احتمال کی وجہ سے مکروہ ہے، اگر حلق میں ٹوتھ پیسٹ کے ذرات چلے گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کے دوران ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ پاؤڈر وغیرہ استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (416/2، ط: دار الفکر)
(وكره) له (ذوق شيء و) كذا (مضغه بلا عذر)
الھندیۃ: (199/1، ط: دار الفکر)
وكره ذوق شيء، ومضغه بلا عذر كذا في الكنز.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی