عنوان: بچوں کے نام زیورات کی زکوۃ کون ادا کرے گا؟(1843-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک صاحب نے اپنے بیٹے کے لیے 3 تولے سونا لے کر رکھا ہے، وہ معلوم کروانا چاہ رہے ہیں کہ وہ سونا استعمال میں نہیں ہے ، تو کیا اس پر زکوۃ دینا واجب ہے ؟

جواب: اگر ان زیورات کا مالک بچہ کو بنادیا ہے تو بالغ ہونے کے بعد بچوں پر اس کی زکوٰة واجب ہوگی، اور اگر بچوں کے صرف نام کیا ہو، لیکن مالک نہ بنایا ہو، تو پھر آپ کے ذمہ اس کی زکوٰة واجب ہوگی۔
واضح رہے کہ بچوں کو زیورات کا مالک بنانے کی صورت میں ان زیورات کا استعمال آپ کے لیے جائز نہیں ہوگا، آپ نگران کے طور پر اس کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (172/1، ط: دار الفکر)
(ومنها العقل والبلوغ) فليس الزكاة على صبي۔۔۔۔وكذا الصبي إذا بلغ يعتبر ابتداء الحول من وقت بلوغه هكذا في التبيين۔۔۔۔۔ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد

بدائع الصنائع: (4/2، ط: دار الکتب العلمیة)
ومنها البلوغ عندنا فلا تجب على الصبي وهو قول علي وابن عباس فإنهما قالا: " لا تجب الزكاة على الصبي حتى تجب عليه الصلاة "

و فیہ ایضاً: (9/2، ط: دار الکتب العلمیة)
ومنها الملك المطلق وهو أن يكون مملوكا له رقبة ويدا وهذا قول أصحابنا الثلاثة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 333 Jul 26, 2019
bacho kay naam zeewrat ki zakat kon ada karega?, Who will pay Zakat on jewelery in the name of children?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.