سوال:
السلام علیکم،
مفتی صاحب ! میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص کے پاس 5 لاکھ نقد روپے ہے اور مقروض 8 لاکھ روپے کا ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ عید کے دنوں میں ان 5 لاکھ روپوں پر قربانی واجب ہے یا نہیں ؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے اوپر قرض ہو ، اور اس کے پاس کچھ مال بھی ہو، تو اگر یہ مال اتنا ہو کہ رواں سال واجب الادا قرض ادا کرنے کے بعد بھی اس کے پاس بنیادی ضرورت سے زائد نصاب کے بقدر یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر مال بچا رہتا ہے، تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی اور اگر قرض ادا کرنے کے بعد نصاب سے کم مال بچے، تو اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندية: (292/5)
''ولو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لا تجب''
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی