عنوان: سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کھانا(2405-No)

سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں نے آج روزہ رکھا تو ایک ایپ میں دیکھا کہ 4:57 پر فجر کا ٹائم ہے، جبکہ دورانیہ سحری جو دوبارہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ میں نے غلط دیکھا تھا، جبکہ ایپ میں ٹائم 4:45 ہے، یہ میری دیکھنے کی غلطی تھی، میں نے 4:53 تک کھایا تھا۔
کیا میں اپنا روزہ جاری رکھوں؟ ابھی ہمارے پاس فجر کا ٹائم ہے۔ برائے مہربانی جلد جواب دے دیں۔جزاک اللہ خیرا کثیرا

جواب: سحری کھانے کا وقت صبح صادق طلوع ہونے تک ہے، صبح صادق طلوع ہوتے ہی سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے، لہذا اگر کسی نے سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد کچھ کھا پی لیا، تو اس کا روزہ نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الآیۃ: 187)
وَكُلُواْ وَاشْرَبُواْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 864 Nov 04, 2019
sehri ka waqt khatam hone / honey ke / key bad / baad khana, Eating after the end time of sehri / breakfast

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.