عنوان: قرآن مجید میں دہریت کی نفی(102993-No)

سوال: السلام علیکم، معزز مفتی حضرات ! کیا قرآن کریم دہریہ اور دہریت کو مخاطب کرتا ہے اور کیا ان کے عقائد کی نفی کے لئے دلائل فراہم کرتا ہے؟ براہ کرم ان دلائل کے قرآن و حدیث میں موجود حوالے ذکر کردیں، خصوصی طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ لوگ غیب پر یقین نہیں رکھتے ہیں، اگر یہ مضمون قرآن مجید میں شامل نہیں ہے تو پھر ہمیں اس موضوع کو احاطہ کرنے کے لئے کیا جدید تفسیر درکار ہے؟ یا اس کی وضاحت پہلے ہی تفسیر میں کی گئی ہے۔ براہ کرم حوالوں کا ذکر کریں۔ جزاک اللہ خیرا

جواب: ذات باری تعالی وجود کا ایک مسلمہ حقیقت ہے اور مسلمات پر دلائل پیش نہیں کیے جاتے ہیں، البتہ اس کے باوجود قرآن کریم میں جابجا اللہ تعالی کے وجود پر دلائل موجود ہیں: مثلاً
اَفِیْ اﷲِ شَکٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ(ابراہیم:10)
’’کیا خدا کے وجود میں بھی کوئی شک و شبہ ہے جو موجد ارض وسما ہے؟‘‘
پھر دوسری آیت ہے:
اَمْ خُلِقُوْا مِنْ غَیْرِ شَیْئٍ اَمْ ہُمُ الْخٰلِقُوْنَ(الطور:35)
ترجمہ:
’’کیا وہ بغیر کسی خالق کے آپ سے آپ پیدا ہوگیا یا وہ خود خالق ہے؟‘‘

مزید تفصیل کے لیے "معارف القرآن" از مفتی شفیع صاحب کا مطالعہ کرلیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Views: 208
Quran e Majeed mein Dahriyat ki nafi, Majid, Quran-e-Majeed, ka inkar, Dahrion, Dahriat, The negation of Atheism in Quran, Atheist, Negation of Atheism in Hadees, Hadith, Koran

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com