عنوان: کیا روز محشر انسان کو ماں کے نام سے بلایا جائے گا؟(103351-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا یہ بات درست ہے کہ بروز قیامت لوگوں کو ان کی ماؤں کے نام سے پکارا جائے گا، کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ بچہ یا بچی کس مرد سے ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عوام میں یہ بات مشہور ہے کہ لوگ قیامت کے دن اپنی ماؤں کے نام سے پکارے جائیں گے، لیکن یہ بات نہ ہی قرآن کریم میں وارد ہوئی ہے، نہ ہی کسی قابل اعتماد حدیث میں، بلکہ اس کے برعکس صحیح احادیث میں وارد ہے کہ لوگ قیامت کے دن اپنے باپ کی نسبت سے پکارے جائیں گے۔
جیسا کہ امام بخاری نے اپنی کتاب صحیح بخاری کے اندر ایک عنوان قائم کیا ہے: "باب ما یدعی الناس بابائھم"
اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کیا ہے:
عن ابن عمر رضی اللہ عنہ عن النبی ﷺ قال: "ان الغادر یرفع لہ لواء یوم القیامۃ یقال ہذہ غدرۃ فلان ابن فلان" (صحیح بخاری ص۹۱۲ج۲)
ترجمہ: بیشک بدعہدی کرنے والا، اس کے لیے بلند کیا جائے گا جھنڈا قیامت کے دن، اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی بدعہدی کا نشان ہے۔

مشکوٰۃ شریف کی ایک روایت میں ہے:
وعن ابی درداء رضی اللہ عنہ قال: قال رسول للہ ﷺ: تدعون یوم القیامۃ باسمائکم واسماء ابائکم فاحسنوا اسمائکم۔( مشکوہ المصابیح ص 408)
ترجمہ:
حضرت ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا، لہذا تم اپنے اچھے نام رکھو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی صحیح بخاری:

عن ابن عمر رضی اللہ عنہ عن النبی ﷺ قال: "ان الغادر یرفع لہ لواء یوم القیامۃ یقال ہذہ غدرۃ فلان ابن فلان"

(ج:۲،ص:۹۱۲)

وفی عمدہ القاری:

قال الحافظ العینی رحمہ اللہ تعالی : قال ابن البطال الدعاء بالاباء اشد فی التعریف وابلغ فی التمییز(وبعد اسطر)وفی حدیث الباب رد لقول من یزعم انہ لا یدعی الناس یوم القیامۃ الا بامھاتھم لان فی ذالک سترا علی آبائھم وفیہ جواز الحکم بظاھر الامور

(ج:۲۲،ص:۲۰۱)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 280
Kia roz e mahshar insaan ko maan kay naam say bulaya jaega, Roz-e-Mahshar, Will a person be called by the name of mother on Day of Judgment?, Will we be called by name of mother on day of judgement

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com