عنوان: نبی صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں زندہ ہیں(103800-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! کیا انبیاء علیہم السلام خاص طور پر محمد ﷺ اپنی قبور میں زندہ ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ آپ ﷺ اپنی قبر میں حیات ہیں، یہ حیات برزخی ہے، یہی ائمہ اربعہ (امام اعظم ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمدبن حنبل رحمھم اللہ) کا مسلک ہے۔

اس عقیدے پر اہل حق کا اجماع ہے، چناںچہ آپ کے مسائل اور ان کا حل میں مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
عقیدہ حیات النبیﷺ پر اجماع ہے اور اس پر علامہ سخاوی رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا ہے کہ
نحن نومن ونصدق بانہ ﷺ حی یرزق فی قبرہ وان جسدہ الشریف لاتاکلہ الارض والاجماع علی ھذا‘‘۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ج:10، ص:511 ، بحوالہ القول البدیع )
ترجمہ:
ہمارا ایمان ہے اور ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ اپنی قبر شریف میں زندہ ہیں، آپ کو وہاں رزق بھی ملتاہے، اور آپ کے جسد اطہر کو زمین بھی نہیں کھاتی، اور اس عقیدہ پر اہل حق کا اجماع ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 192

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © AlIkhalsonline 2021.