عنوان: بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام رکھنا (3823-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا کوئی عورت اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگا سکتی ہے؟ یا اپنے باپ کا نام ہی لگانا ضروری ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عورت کے نام کے ساتھ والدکا نام لگے یا شوہر کا، درحقیقت مقصد اس سے تعارف اور شناخت ہوتی ہے، اور شناخت چونکہ ان دونوں طریقوں سے حاصل ہوتی ہے، لہذا عورت کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
قرآن کریم میں بھی بعض عورتوں کا تعارف اللہ رب العزت نے ان کے شوہروں کے نام کے ساتھ کرایا ہے۔ قرآن کریم میں ذکر ہے:
اِمْرَاَةَ نُوْحٍ وَّ امْرَاَةَ لُوْطٍ، کَانتا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَیْنِ ﴾(التحریم:10)
ترجمہ:
یعنی حضرت نوح علیہ السلام کی بیوی اور حضرت لوط علیہ السلام کی بیوی۔الخ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 1462)
"جَاءَتْ زَینب امْرَأَةُ ابْنِ مَسْعُودٍ، تستاذن عَلیه، فَقیل: یا رَسُولَ الله، هذه زینَبُ، فَقَالَ: أَی الزیانِبِ؟ فَقِیلَ: امْرَأَةُ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: نَعَمْ، ائْذَنُوا لَها“.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 282 Mar 19, 2020
Biwi, Bivi, kay, kai, ke, naam, saath, sath, shauhar, shohar, ka, rakhna, Using husband's name with Wife's name, Attaching

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.