عنوان: امام کا جہری نماز میں سرا قرأت کرنا(103866-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر امام نے جہری نماز میں سورہ فاتحہ کی کچھ آیات سراً پڑھ لیں، تو یاد آنے پر سورہ فاتحہ کی تلاوت شروع سے کرے گا یا جتنی پڑھ لی تھی، اس کے آگے سے پڑھے گا؟ اگر یاد آنے پر دوبارہ شروع سے جہراً تلاوت کی تو کیا سجدہ سہو لازم ہو گا؟ اگر ایسی صورت میں سجدہ سہو لازم ہے اور اس نے نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ سے لوٹانی ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ اگر امام نے جہری نماز میں بھولے سے سرا (آہستہ) پڑھنا شروع کر دیا، اور چھوٹی تین آیتیں یا ایک بڑی آیت پڑھنے کے بعد اسے جہرا قرأت کرنا یاد آیا، تو امام کو سورہ فاتحہ شروع سے جہرا (باآواز بلند پڑھنا) ضروری ہے، اور آخر میں سجدہ سہو کرنا بھی لازم ہے، سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوگی۔

_______
دلائل:
کذا فی الدر مع الرد:

في الدر:ویجہر الإمام وجوباً بحسب الجماعۃ فإن زاد علیہ أساء ولوائتم بہٖ بعد الفاتحۃ أو بعضہا سراً أعادہا جہراًبحر۔ لکن في آخر شرح المنیۃ: ائتم بہ بعد الفاتحۃ یجہر بالسورۃ...
وفي الشاميۃ: لعل وجہہ أن فیہ التحرز عن تکرار الفاتحۃ في رکعۃ وتاخیرالواجب عن محلہ وہو موجب لسجودالسہوفکان مکروہاً وہو أسہل من لزوم الجمع بین الجہر والإسرار في رکعۃ علیٰ أن کون ذٰلک الجمع شنیعاً غیرمطرد ۔
(فصل في القرأۃ، ج:1/357)

کذا فی الھندیہ:
(ومنھا الجھر و الإخفاء) حتی لو جھر فیما یخافت أو خافت فیما یجھر وجب علیہ سجود السھو واختلفوا فی مقدار ما یجب بہ السھو منھما قیل یعتبر فی الفصلین بقدر ما تجوز بہ الصلاۃ وھو الأصح ولا فرق بین الفاتحۃ وغیرھا۔
(ج:1/128)


کما فی البنایۃ شرح الہدایۃ للعلامۃ العیني:
الأصح في المقدار الجہر الذي یجب بہ السہو القراء ۃ قدر ما تصح بہ الصلاۃ وہو ثلاث اٰیات أو اٰیۃ طویلۃ بالاتفاق، أو اٰیۃ قصیرۃ علی مذہب أبي حنیفۃ، واحترز بقولہ: والأصح عما ذکرہ شمس الأئمۃ السرخسي أنہ یجب سجدتا السہو وإن کان ذٰلک کلمۃ۔ (ج:2/614، نعیمیۃ، دیوبند)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

نماز میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

02 Apr 2020
جمعرات 02 اپریل - 8 شعبان 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com