عنوان:
وائرس کی وجہ سے گھر میں جمعہ کی نماز پڑھی جائے یا ظہر کی؟(3944-No)
سوال:
مفتی صاحب ! ہم دس افراد ہیں، حکومت نے جمعہ پڑھنے سے منع کیا ہوا ہے، ایسی صورت میں گھر میں جمعہ پڑھیں یا ظہر کی نماز پڑھیں؟
جواب: جو لوگ اس پابندی کی وجہ سے جمعہ میں شریک نہیں ہوں گے، وہ شرعاً معذور ہیں، ایسے لوگ اپنی اپنی جگہوں پر نماز ظہر حتی الامکان جماعت کے ساتھ، ورنہ انفرادی طور پر ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (قبیل مطلب فی شروط وجوب الجمعۃ، 26/3)
والاذن العام وہو ان تفتح ابواب الجامع ویؤذن للناس حتی لواجتمعت جماعۃ فی الجامع واغلقوا الابواب وجمعوا لم یجز۔
البحر الرائق: (151/2)
والاذن العام ای شرط صحتہا الاداء علیٰ سبیل الاشتہار حتی لو ان امیراً اغلق ابواب الحصن وصلی فیہ باہلہ وعسکرہ صلوٰۃ الجمعۃ لا تجوزکذافی الخلاصۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Virus, ki, wajah, say, se, ghar, mein, Jumma, Jummah, ki, namaz, parhi, padhi, jae, jaae, ya, Zohr, Zuhar, Zohar, ki,
Due to virus, should Jummah Prayers be offered in home or Zohar Prayer, Jummah Jumuah, Pray Zuhr instead of Jummah