سوال:
السلام عليكم، مفتی صاحب ! گھر میں اگر تین بالغ مرد اور تین بالغ خواتین ہوں، تو کیا جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں؟
جواب: نماز جمعہ کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ اس میں امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد ہوں، لہذا جہاں امام سمیت کل تین مرد حضرات ہوں، وہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوگی، بلکہ ظہر کی نماز پڑھی جائے گی۔
نوٹ: خواتین پر چونکہ جمعہ واجب نہیں ہے، اس لئے یہاں تعداد پوری ہونے میں ان کا اعتبار نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القران الکریم: (الجمعة، الایة: 9)
یا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلَاۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوْا الْبَیْع....الخ
الدر المختار مع رد المحتار: (مطلب فی قول الخطیب، 545/1، ط: نعمانیة)
والسادسں: الجماعۃ؛ واقلہا ثلاثۃ رجال سوی الامام بالنص لانہ لابد من الذاکر وھو الخطیب وثلاثۃ سواء بنص فاسعوا الی ذکراللہ الخ۔
الھندیة: (144/1)
حتی لا تجب الجمعۃ علی العبید والنسوان۔
البحر الرائق: (264/2)
وشرط وجوبہا الإقامۃ والذکورۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی