سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے اپنے پیسے قرض کے طور پر اپنے دوست کو دیے ہوئے ہیں، جو مجھے وہ بعد میں لوٹا دے گا، ان پیسوں کی زکوۃ کس پر واجب ہوگی؟
جواب: اگر رقم قرض کےطور پر کسی کو دی ہوئی ہے، تو زکوۃ کی ادائیگی قرض دینے والے پر لازم ہے نہ کہ قرض لینے والے پر، البتہ زکوۃ کا ادا کرنا قرض وصول ہونے کے بعد لازم ہوگا، اور اگر قرض وصول ہونے سے پہلے زکوٰۃ ادا کر دی، تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی، وصول ہونے کے بعد گزشتہ ادا کردہ زکوٰۃ دوبارہ دینا لازم نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (38/2)
قولہ عند الامام) وعندہم الدیون کلہا سواء تجب زکاتہا ویؤدی متیٰ قبض شیئاً قلیلا او کثیرا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی