عنوان: پنجہ مریم کے موثر ہونے کا نظریہ رکھنا(100433-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سعودی عرب سے ایک چیز ’’پنجہ مریم‘‘ نامی ملتی ہے، جس کے بارے میں یہ نظریہ رکھا جاتا ہے کہ اگر اس کو پانی میں ملا کر حاملہ کو دیں تو وضع حمل میں آسانی ہوتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ شریعت مطہرہ اور فقہ حنفی میں اس کی کیا حیثیت ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مؤثر حقیقی صرف ایک اللہ وحدہ لاشریک لہ کی ذات ہے، جبکہ صورت مسئولہ میں پنجہ مریم کے بارے میں مؤثر ہونے کا نظریہ رکھا جارہا ہے، جو سراسر شرک ہے، شریعت مطہرہ اور فقہ حنفی میں شرک کی قطعاً اجازت نہیں، اگر مؤثر نہ سمجھے تو کفر اگرچہ نہیں ہے، لیکن فساد عقیدہ کا سبب بننے کی وجہ سے پھر بھی ناجائز ہے، لہٰذا ایسی لغو حرکات سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی القرآن الکریم:

وَ اِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِابۡنِہٖ وَ ہُوَ یَعِظُہٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشۡرِکۡ بِاللّٰہِ ؕ ؔاِنَّ الشِّرۡکَ لَظُلۡمٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۳﴾

(سورۃ لقمان، آیت: 13)

وفی حجۃ اللّٰه البالغۃ:

وكل حديث فيه نهي عن الرقى والتمائم والتولة محمولة على ما فيه شرك أو انهماك في التسبب بحيث يغفل عن البارى جل شأنه.

(ج: 2، ص: 300، ط: دار الجیل)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 547
Panja maryam kay moassar honay ka nazariah rakhna, moasar, nazareah, Panja e maryam, maryam buti, maryam booti, maryam pauda, Believing in effectives of Maryam Flower, Theory, Affectiveness of maryam flower, Maryam Booti, Soak Maryam flower in water, Nabi booti, Flower of Maryam, Maryams flower at labour, Maryams flower in labour, Anastatica

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com