عنوان: شوال کے نفل روزوں میں قضا روزوں کی نیت کرنا(4471-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا شوال کے روزے کے ساتھ قضا رمضان کا روزہ ایک ہو سکتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ شوال کے روزے نفل ہیں، جبکہ قضا کے روزے رکھنا شرعا اس کے ذمہ لازم ہیں، دونوں کی الگ الگ حیثیت ہے، اس لئے جس شخص کے ذمہ روزوں کی قضا ہو، وہ شوال کے چھ نفلی روزے بھی رکھ سکتا ہے، لیکن اس کے لئے بہتر یہ ہے کہ پہلے قضا روزے رکھے، پھر نفل روزے رکھے، اور اگر کوئی شخص شوال کے نفل روزوں میں قضا روزوں کی نیت کرتاہے، تو اس صورت میں قضا روزے ہی ادا ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (کتاب الصوم، 197/1)
وإذا نوی قضاء بعض رمضان والتطوع یقع عن رمضان في قول أبي یوسف رحمہ اللہ تعالی، وہو روایۃ عن أبي حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی، کذا في الذخیرۃ ۔

تبيين الحقائق: (13/3)
ولو نوى صوم القضاء والنفل أو الزكاة والتطوع أو الحج المنذور والتطوع يكون تطوعاً عند محمد؛ لأنهما بطلتا بالتعارض فبقي مطلق النية فصار نفلاً، وعند أبي يوسف يقع عن الأقوى ترجيحاً له عند التعارض، وهو الفرض أو الواجب

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 679 Jun 06, 2020
shawal kay / kae nafal rozoo me / may qaza rozoo ki niyat / niat karnaa, To intend qaza / missed fasts in the fasts of Shawwal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sawm (Fasting)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.