عنوان: زیر تعمیر بک شدہ فلیٹ پر زکوة(5966-No)

سوال: السلام علیکم،
مفتی صاحب رہنمائی فرمائیں کہ میرا ایک دوست ہے، وہ فلیٹ کی قسطیں بھر رہا ہے، جس کو تقریبا تین سال ہو چکے ہیں۔
یہ جو دو تین سال میں اس نے پیسے بھرے ہیں، کیا ان کے اوپر زکوۃ واجب ہوگی ؟ یا یہ اس کو مکمل طور پر جب مل جائے گا، اس کے بعد اس پر زکوۃ واجب ہوگی؟
نیز اس کی اپنی اور کوئی اور جائیداد نہیں ہے۔

جواب: واضح رہے کہ مذکورہ صورت میں کسی پلازہ میں فلیٹ بک کروانا شرعا "عقد استصناع" ہے، جس میں بک کروانے والے (مستصنع) کا اپنے فلیٹ پر باقاعدہ قبضہ ہوجانے سے پہلے، وہ فلیٹ بنانے والے (صانع) کی ملکیت میں ہوتا ہے، بک کروانے والے کی اس میں ملکیت نہیں ہوتی، لہذا فلیٹ پر قبضہ سے پہلے اس کی مالیت پر زکوة لازم نہیں ہوگی، چاہے وہ فلیٹ ذاتی استعمال کیلئے بک کروایا ہو، یا آگے فروخت کرنے کے لیے۔
نیز جو رقم فلیٹ کی قسطوں کے طور پر جمع کروائی گئی ہے، وہ چونکہ بک کروانے والے کی ملکیت سے نکل چکی ہے، اس لئے اس رقم کی زکوة بھی اس پر لازم نہیں ہوگی۔
تاہم فلیٹ پر قبضہ ہونے کے بعد اس کی مالیت پر حسب شرائط زکوٰۃ واجب ہوگی۔
چونکہ سائل کی صراحت کے مطابق، ان کا بک کیا گیا فلیٹ اب تک تعمیر نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے اس پر قبضہ بھی نہیں ہوا، اس لیے اس میں ملکیت ثابت نہیں ہوئی ہے، لہذا اس فلیٹ پر موجودہ حالت میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقه البیوع: (601/1)
"ان المصنوع ملک للصانع ولیس ملکا للمستصنع قبل التسلیم، فلایجوز للمستصنع ان یبیعہ قبل ان یسلم الیہ".

الموسوعة الفقھیة الکویتیة: (المادة: الاستصناع)
ينتهي الاستصناع بتمام الصنع، وتسليم العين، وقبولها، وقبض الثمن.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 822 Dec 03, 2020
zeer e taameer book shuda flat pr zakat, Zakat on under construction booked flat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.