سوال:
مفتی صاحب ! اگر رات کو بیدار ہو جائیں تو کون سی دعا پڑھیں؟
جواب: جو شخص رات کو بیدار ہوجائے تو یہ دعا پڑھے:
(1) لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْ ءٍ قَدِیْرٌ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سُبْحَانَ اللہِ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اَلَّا بِاللہِ .
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے، اور اسی کی حمد و ثنا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ پاک ہے، اور حمد و ثنا اللہ ہی کے لئے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے ۔ گناہوں سے پھیرنے اور عبادت کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
(صحیح بخاری، باب فضل من تعار من اللیل فصلی، رقم الحدیث: 1154 )
فضیلت: حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص رات کو بیدار ہو کر مذکورہ دعا پڑھے، اس کے بعد اللھم اغفرلی پڑھے یا کوئی بھی دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔ پھر اگر وہ وضو کر کے (نماز پڑھے) تو نماز بھی قبول کی جاتی ہے۔
رات کو بیدار ہونے کے بعد یہ دعا پڑھنا بھی منقول ہے:
(2) لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، سُبْحَانَكَ، اَللّٰهُمَّ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي، وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ، اَللّٰهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا، وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔
اے اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تیرا کوئی شریک نہیں، تیری ہی ذات پاک ہے، اے اللہ ! میں تجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں، اور تیری رحمت طلب کرتا ہوں، اے اللہ ! میرے علم میں اضافہ فرما، اور مجھے راہ راست پر لانے کے بعد میرے دل کو کجی والا نہ بنا، اور مجھے اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، کچھ شک نہیں کہ تو بڑا دینے والا ہے۔
(السنن لأبي داؤد، بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، رقم الحديث: 5061)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (باب فضل من تعار من اللیل فصلی، رقم الحدیث: 1154، ط: دار الکتب العلمیۃ)
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ، عَنْ الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ قَالَ: حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي أَوْ دَعَا اسْتُجِيبَ لَهُ، فَإِنْ تَوَضَّأَ وَصَلَّى قُبِلَتْ صَلَاتُهُ.
سنن أبي داؤد: (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، رقم الحديث: 5061، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اسْتَيْقَظَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، سُبْحَانَكَ، اللَّهُمَّ أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي، وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ، اللَّهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا، وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی