عنوان: کیا حضور اکرم ﷺ پیدائشی مختون تھے؟(107565-No)

سوال: میں نے سنا ہے کہ حضور اکرم ﷺ پیدائشی مختون پیدا ہوئے تھے، کیا یہ بات درست ہے؟

جواب: حضور اکرم ﷺ کے پیدائشی مختون پیدا ہونے میں اختلاف ہے، بعض حضرات کے نزدیک آپ ﷺ مختون پیدا ہوئے تھے، جبکہ دیگر بعض حضرات پیدائشی مختون پیدا نہ ہونے کو ترجیح دیتے ہیں، البتہ مختون پیدا ہونا آپ ﷺ کی خصوصیت نہیں ہے، کیونکہ بہت سے انبیاء علیہم السلام اور عام افراد بھی مختون پیدا ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی فتح الملھم :

وقد اختلف فی ختانہ ﷺ علی ثلاثۃ اقوال احدھا ولد مختونا مسرورا ……ولیس ھذا من خواصہ فان کثیرا من الناس یولد مختونا ……القول الثانی انہ ختنا یوم شق قلبہ الملائکۃ عند ظئرہ حلیمۃ ……والقول الثالث ان جدہ عبد المطلب ختنہ یوم سابعہ ووضع لہ مأدبۃ۔

(ج: 1، ص: 418)

وفی المرقاۃ:

الختان …وھی من سنۃ الانبیاء کماسبق من لدن ابراھیم علیہ الصلوۃ والسلام الی زمن نبینا محمدا وروی ان آدم وشیثا ونوحا ……ومحمد صلوات ﷲ وسلامہ علیھم ولدوا مختونین۔

(ج: 2، ص: 7)

وفی الدر المختار مع رد المحتار:

وقد جمع السیوطی من ولد مختونا من الانبیاء علیھم الصلوۃ والسلام فقال :
وفی الرسل مختون لعمرک خلقۃ ثمان وتسع طیبون اکارم
وھم زکریا شیث ادریس یوسف وحنظلۃ عیسی وموسی وآدم
ونوح شعیب سام لوط و صالح سلیمان یحیی ھود لبس خاتم

وقد اختلف الرواۃ والحفاظ فی ولادۃ نبینا ﷺ ……قال بعض المحققین من الحفاظ الاشبہ بالصواب انہ لم یولد مختونا۔

(ج:6، ص: 751، ط: دار الفکر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 202

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com