عنوان: صدقہ فطر کا مصرف کیا ہے؟(107724-No)

سوال: مفتی صاحب ! صدقہ فطر کن لوگوں کو دیا جاسکتا ہے، اس کا مصرف بتادیں؟

جواب: واضح رہے کہ جو زکوۃ کا مصرف ہے، وہی صدقہ فطر کا مصرف ہے، لہذا جن لوگوں کو زکوۃ دینا جائز ہے، انہیں صدقہ فطر دینا بھی جائز ہے، اور جن لوگوں کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے، انہیں صدقہ فطر دینا بھی جائز ہے، البتہ یہ فرق ہے کہ غیر مسلم فقیر کو زکوۃ دینا جائز نہیں ہے، لیکن اسے صدقہ فطر دینا جائز ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ صدقہ فطر مسلمان فقیر کو دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الدر المختار مع رد المحتار:

(وصدقة الفطر كالزكاة في المصارف) وفي كل حال (إلا في) جواز (الدفع إلى الذمي)۔۔۔الخ

(قوله: إلا في جواز الدفع إلى الذمي) في الخانية جاز ويكره.۔۔الخ

(ج: 2، ص: 368، ط: دار الفکر)

کذا فی فتاویٰ دار العلوم دیوبند:

(ج: 6، ص: 151)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Views: 78

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Sadqa-tul-Fitr (Eid Charity)

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com