عنوان: بٹ کوئن (bitcoin) اور کرپٹو کرنسی (Crypto Currency) میں ٹریڈنگ کرنے کا حکم(108565-No)

سوال: آج کل bitcoin اور crypto کرنسی چل رہی ہے، تو یہ پوچھنا تھا کہ اس کی ٹریڈنگ اور اس میں انویسٹمنٹ کرنا کیسا ہے؟

جواب: بٹ کوئن (bitcoin) اور کرپٹو کرنسی (Crypto Currency) چونکہ کرنسی کی ایک جدید ڈیجیٹل شکل ہے، جس کی حقیقیت ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی، نیز اس کے ریٹ میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے اس میں عدم استحکام اور بہت سے ملکوں میں حکومتوں کی پشت پناہی نہ ہونے اور اس قسم کے دیگر مختلف پہلووں سے علماء کرام تحقیق کر رہے ہیں، لیکن اب تک اس پر شرعی اصولوں کا اطلاق اور اس کی شرعی حیثیت پورے طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے، اس لئے فی الحال اس کے ذریعے معاملات میں لین دین کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com