عنوان: "حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی رخصتی کے موقع پر نبی کریم ﷺ کا معوذتین پڑھ کر پانی پر دم کرنا" روایت کی تحقیق اور وضاحت(7163-No)

سوال: کیا یہ بات مستند ہے کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت فاطمتہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو رخصت فرماتے وقت معوذتین پانی پر دم کرکے پلایا تھا؟

جواب: تاریخ خمیس میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے شادی کے بعد آپ ﷺ نے بلایا پھر پانی منگوایا اور اس میں کلی کی ،پھر میرے پہلو اوردونوں کندھوں کے درمیان پانی چھڑکا اور ’’قل ھو اللہ احد، قل اعوذبرب الفلق، قل اعوذبرب الناس‘‘پڑھااور فرمایا:میں نے اپنے گھر کے بہتر سے تمہارا نکاح کیا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ رخصتی کے وقت حضرت امّ ایمن حضرت فاطمہ کو ساتھ لے کرآئیں اور گھر کے ایک طرف بیٹھ گئیں اور حضرت علی دوسری جانب تھے ، آپﷺ تشریف لائے اور فرمایا :یہاں میرے بھائی ! حضرت ام ّ ایمن نے عرض کیا کہ آپ کا بھائی؟ حالانکہ آپ نے اپنی بیٹی کی شادی ان سے کی۔آپ ﷺ نے فرمایا: جی ہاں! (کیونکہ حضرت علی آپﷺ کے چچاذاد بھائی تھے ۔)پھر آپ ﷺ حضرت فاطمہ کے پاس آئے اور فرمایا: کہ پانی لاؤ،حضرت فاطمہ گھر کےپیالہ کی طرف گئیں اور پانی لے کر آئیں ،آپ ﷺ نے پانی لے کر اس میں کلی کی اورحضرت فاطمہ سے کہا :آگے آؤ، وہ آگے آئیں، آپ نے ان کے سر اور سینے پر پانی چھڑکا اور یہ دعا دی ‘‘اللهمّ انى أعيذها بك وذرّيتها من الشيطان الرجيم‘‘پھر فرمایا: پشت کرو، وہ پیچھے ہوئیں ،آپ نے ان کے دونوں مونڈھوں کے درمیان پانی چھڑکا اور یہ دعا دی ’’ اللهمّ انى أعيذها بك وذرّيتها من الشيطان الرجيم ‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: پانی لاؤ۔حضرت علی فرماتے ہیں کہ میں سمجھ گیا کہ مجھے کہہ رہے ہیں ، چنانچہ میں کھڑا ہوا اور پانی کا پیالہ بھر لایا ، آپ ﷺ نے پانی لے کر اس میں کلی کی اور اسی طرح کیا ، جس طرح حضرت فاطمہ کے ساتھ کیا تھا اور پھر فرمایا: اب اپنے بیوی کے پاس جاؤ، بسم اللہ و البرکۃ یعنی اللہ تعالی کا نام لے لر جاؤ، اللہ تعالی برکت عطاء فرمائے۔
فائدہ :
ان روایات سے پتہ چلا کہ شب ِ رخصتی میں دولہا اور دلہن کو ایک کمرے میں بلا کر پانی پر سورۃ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر دم کیا جائے اور اسے دلہن کے سر اور کندھوں کے درمیان چھڑکا جائے اور یہ دعا دی جائے ‘‘اللهمّ انى أعيذها بك وذرّيتها من الشيطان الرجيم‘‘ اور پھر اسی طرح ایک اور پیالہ میں پانی منگوا کر سورۃ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر دم کیا جائے اور سے دولہا کے سر اور کندھوں کے درمیان چھڑکا جائے اور یہ دعا دی جائے ‘‘اللهمّ انى أعيذها بك وذرّيتها من الشيطان الرجيم‘‘ اور برکت کی دعا دے کر رخصت کیا جائے ، ان شاءاللہ اس عمل کی بدولت خیر و برکت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کنز العمال: (رقم الحدیث: 37753، 682/13، ط: مؤسسة الرسالة)
عن علي أن النبي صلى الله عليه وسلم حيث زوج فاطمة دعا بماء فمجه ثم أدخله معه فرشه في جيبه وبين كتفيه، وعوذه بقل هو الله أحد والمعوذتين. "كر".

تاريخ الخميس في أحوال أنفس النفيس للدِّيار بَكْري: (411/1، ط: دار صادر)
وفى رواية عن علىّ انّ رسول الله صلّى الله عليه وسلم حين زوّجه دعا بماء فمجه ثم صبه فى فيه ثم رشه فى جنبيه وبين كتفيه وعوّذه بقل هو الله أحد والمعوّذتين ثم قال انى أزوجتك خير أهل بيتى كذا فى المنتقى۔ وفى ذخائر العقبى قال لعلىّ اذا أتتك لا تحدث شيئا حتى آتيك فجاءت فاطمة مع أمّ أيمن حتى قعدت فى جانب البيت وعلىّ فى جانب وجاء رسول الله صلّى الله عليه وسلم فقال هاهنا أخى قالت أمّ أيمن أخوك وقد زوّجته ابنتك قال نعم ودخل رسول الله صلّى الله عليه وسلم فقال لفاطمة ائتينى بماء فقامت الى قعب فى البيت فأتت فيه بماء فأخذه رسول الله صلّى الله عليه وسلم ومج فيه ثم قال لها تقدّمى فتقدّمت فتضح بين ثدييها وعلى رأسها وقال اللهمّ انى أعيذها بك وذرّيتها من الشيطان الرجيم ثم قال لها أدبرى فادبرت فصب بين كتفيها وقال اللهمّ انى أعيذها بك وذرّيتها من الشيطان الرجيم ثم قال رسول الله صلّى الله عليه وسلم ائتونى بماء فقال علىّ فعلمت الذى يريد فقمت فملأت القعب ماء فأتيته فأخذه فمج فيه وصنع بعلىّ كما صنع بفاطمة ودعا له بما دعا به لها ثم قال ادخل بأهلك بسم الله والبركة خرجه أبو حاتم وخرج أحمد فى المناقب۔

شرح الزرقانی: (361/2، ط: دار الكتب العلمية)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2107 Mar 27, 2021
hazrat fatima uz zahra razi allaho anha ki rukhsati kay moqay par nabi kareem sallaho aalihi wassalam ka muawazatain pani par dam kar kay pilanay say mutalliq riwayat, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding / related to "On the occasion of the departure / rukhsati of Hazrat Fatimah al-Zahra, the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) of reciting the Muawwzateen by Exorcising water.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.