resize-left-dar mid-dar right-dar

سوال پوچھیں

📢رمضان المبارک میں سوالات و جوابات اور فون کال کے ذریعے مسئلہ پوچھنے سے متعلق قابلِ توجہ اعلان📢 السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ! تمام احباب سے گذارش ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں چونکہ دارالافتاء الاخلاص کے مفتیانِ کرام تراویح میں قرآن شریف سنانے اور دن بھر اس کا دور کرنے، اس کے علاوہ دیگر تحقیقی و تخریجی کاموں میں مشغول ہونے کے ساتھ ساتھ ذاتی عبادات میں مصروف ہوتے ہیں، اس بناء پر دوران رمضان باقاعدہ فتوی تحریر کرنے کا حق کما حقہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا رمضان المبارک میں سوالات کے جوابات کا سلسلہ موقوف رہے گا۔ لہذا جن احباب کو رمضان المبارک سے متعلق مسائل یعنی روزہ، زکوۃ، تراویح، اعتکاف اور صدقۃ الفطر وغیرہ کے بارے میں فوری معلومات درکار ہوں تو وہ ہماری ویب سائٹ alikhlasonline.com میں وزٹ کر کے search کے آپشن میں مطلوبہ سوال type کریں، یا نیچے موجود عنوانات میں پہلے سے حل شدہ مسائل میں اپنا جواب تلاش کرلیں۔ البتہ جو احباب رمضان المبارک سے متعلق مسائل یعنی روزہ، زکوۃ، تراویح، اعتکاف اور صدقۃ الفطر وغیرہ کے بارے میں اپنے مطلوبہ سوال کا جواب تلاش نہ کر پائیں، تو وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک علاوہ اتوار کے دارالافتاء الاخلاص کے نمبر 03102608914 پر کال کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ جزاک اللہ خیرا دارالافتاء الاخلاص، کراچی