covid-19کی بنا پرحکومتی پابندی کی وجہ سے حالتِ احرام میں ماسک پہننے کا حکم
﴿1﴾...covid-19کی بنا پرحکومتی پابندی کی وجہ سے ماسک Mask (جو چہرے کے چوتھائی یا اس سے زیادہ حصہ کو چھپالیتا ہے) پہننے سے اگرچہ گناہ تو نہیں ہوگا، لیکن اس صورت میں ایک دن یا ایک رات یا اس سے زیادہ مدت تک چہر ہ چھپانے کی وجہ سے حدودِ حرم میں دم (یعنی ایک بکرایا بکری کی قربانی) دینا یا پھر چھ مساکین کو فی مسکین پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا یا تین روزے رکھنا لازم ہوگا۔
﴿2﴾...اور اگر ایک رات یا ایک دن سے کم مدت تک ماسک پہنا، تو اس صورت میں پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا یا ایک روزہ رکھنا ضروری ہے۔
﴿3﴾...ایک گھنٹے سے کم ماسک پہننے کی صورت میں ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت صدقہ کردی جائے۔
﴿4﴾...البتہ اگر کسی نے عمرے کے پورے عمل کے دوران ماسک سے چہرا چھپائے رکھا (اگرچہ ایک دن یا ایک رات سے کم ہو)تو اس صورت میں احتیاطاً دم ادا کردیا جائے۔
لہٰذا اگر عمرہ کرنے والے شخص کو ماسک پہننا ضروری ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ وقتًا فوقتًا ماسک اتارتا رہے یا چوتھائی چہرہ نہ چھپائے، تاکہ اس پر دم لازم نہ ہو جائے۔
﴿از: فتاویٰ جامعہ دار العلوم کراچی﴾