عنوان: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی شکل وشباہت کی تصویر سازی اور ان کی زندگی پر فلم بنانے اور دیکھنے کا شرعی حکم(105400-No)

سوال: مفتی صاحب ! میری بیٹی کالج کے پہلے سال میں ہے، ان کے معاشرتی علوم میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے، اس میں ان حضرات کی تصاویر بھی دی گئ ہیں۔ 1) سوال یہ ہے اس صورت میں بطورِ واحد مسلمان لڑکی کے کیا استاد کو مطلع کرنا چاہیے؟ 2) کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شخصیت پر بننے والی فلم جس میں ان کا کردار کوئی اداکار ادا کر رہا ہے، بچوں کو دکھائی جا سکتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ تصویر یا فلم کے ذریعہ صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم اجمعین) کی شکل وشباہت اور ان کےسیرت وکردار کو فرضی شکلوں میں پیش کرنا متعدد مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور سخت گناہ ہے، لہذا اس قسم کی تصویر سازی یا فلم بنانا، دیکھنا یا دوسروں کو دکھانا سب ناجائز اور سخت گناہ ہے، اور اس طرح کی فلموں کو اسلامی فلمیں کہنا بھی ناجائز اور گناہ ہے، مسلمانوں کو ان مذکورہ امور سے سختی کے ساتھ پرہیز کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل :

کما فی صحیح البخاری:

حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، قال: سمعت عبد الرحمن بن القاسم، وما بالمدينة يومئذ أفضل منه، قال: سمعت أبي، قال: سمعت عائشة رضي الله عنها: قدم رسول الله ﷺ من سفر، وقد سترتُ بقرام لي على سهوة لي فيها تماثيل، فلما رآه رسول الله ﷺ هتكه وقال: «أشد الناس عذابا يوم القيامة الذين يضاهون بخلق الله» قالت: فجعلناه وسادة أو وسادتين.

(باب ما وطئ من التصاویر، ج4، ص75، رقم الحدیث 5954، دارالکتب العلمیہ، بیروت)

وفیہ ایضاً:

عن عبد الله، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «إن أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة المصورون»".

( كتاب اللباس، باب عذاب المصورين، رقم:5950)

وفیہ ایضا :

ﻭﻣﻦ ﺻﺤﺐ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ، ﺃﻭ ﺭﺁﻩ ﻣﻦ اﻟﻤﺴﻠﻤﻴﻦ، ﻓﻬﻮ ﻣﻦ ﺃﺻﺤﺎﺑﻪ.

ﻋﻦ ﺃﺑﻲ ﺟﻤﺮﺓ، ﺳﻤﻌﺖ ﺯﻫﺪﻡ ﺑﻦ ﻣﻀﺮﺏ، ﺳﻤﻌﺖ ﻋﻤﺮاﻥ ﺑﻦ ﺣﺼﻴﻦ ﺭﺿﻲ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﻬﻤﺎ، ﻳﻘﻮﻝ: ﻗﺎﻝ ﺭﺳﻮﻝ اﻟﻠﻪ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ: "ﺧﻴﺮ ﺃﻣﺘﻲ ﻗﺮﻧﻲ، ﺛﻢ اﻟﺬﻳﻦ ﻳﻠﻮﻧﻬﻢ، ﺛﻢ اﻟﺬﻳﻦ ﻳﻠﻮﻧﻬﻢ، -ﻗﺎﻝ ﻋﻤﺮاﻥ ﻓﻼ ﺃﺩﺭﻱ: ﺃﺫﻛﺮ ﺑﻌﺪ ﻗﺮﻧﻪ ﻗﺮﻧﻴﻦ ﺃﻭ ﺛﻼﺛﺎ - ﺛﻢ ﺇﻥ ﺑﻌﺪﻛﻢ ﻗﻮﻣﺎ ﻳﺸﻬﺪﻭﻥ ﻭﻻ ﻳﺴﺘﺸﻬﺪﻭﻥ ﻭﻳﺨﻮﻧﻮﻥ ﻭﻻ ﻳﺆﺗﻤﻨﻮﻥ، ﻭﻳﻨﺬﺭﻭﻥ ﻭﻻ ﻳﻔﻮﻥ، ﻭﻳﻈﻬﺮ ﻓﻴﻬﻢ اﻟﺴﻤﻦ.

(رقم الحديث : 3650، ط : دارطوق النجاة)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 365
sahaba karam razi allaho anhum ajmaeen ki shakal wa shabahat ki tasweer saazi or unki zindagi par film bananay or dekhnay ka shar'ee hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com