resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: حضرت مریم علیہا السلام کو «یا أخت هارون» کہنے کے اشکال کا علمی جواب

(69502-No)

سوال: بات یہ ہے کہ عیسی مریم کا بیٹا ہے اور مریم کے بارے میں اللہ کی کتاب میں ہے کہ مریم عمران کی بیٹی ہے مریم ہارون کی بہن ہیں اور ہارون کے بارے میں ہے کہ ہارون موسی کے بھائی ہیں۔جس عیسی کی تم لوگوں کو تلاش تھی وہ موسی کی بہن کا بیٹا ہے اور اللہ کی کتاب میں تمہارے سامنے موجود ہے ۔اور اس کا علم تمہارے پاس آگیا ہے کہ عیسی کون تھا۔اور میں نے یہودیوں کا لیڈر ہونے کی حثیت سے تمہارے پاس موجود کتاب سے نشاندہی کر دی ہے۔تو کیا تم لوگ اللہ کی کتاب پر یقین رکھتے ہو؟

جواب: یہ اشکال دو مختلف زمانوں کی شخصیات کے ناموں میں مشابہت سے پیدا ہوا ہے، حالانکہ حضرت موسیٰ و ہارون علیہما السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان صدیوں کا فاصلہ ہے۔ آیت میں "اُخت ہارون" سے مراد حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بھائی کی حقیقی بہن ہونا نہیں، دراصل بنی اسرائیل میں انبیاء اور صالحین کے ناموں پر نام رکھنا عام تھا، اس لیے ممکن ہے کہ حضرت مریم علیہا السلام کے کسی حقیقی بھائی کا نام ہارون ہو، یا انہیں ہارون علیہ السلام کی نسل، خاندان یا نیکی و صلاح کی نسبت سے یہ کہا گیا ہو۔ اس کی تصریح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی: جب حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے نجران کے عیسائیوں نے یہ اعتراض کیا اور انہوں نے آپ ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: "کیا تم نے انہیں نہیں بتایا کہ وہ اپنے سابق انبیاء اور صالحین کے ناموں پر نام رکھا کرتے تھے؟" (صحیح مسلم رقم الحديث: 2135)
لہٰذا حضرت مریم علیہا السلام، موسیٰ علیہ السلام کے زمانے کی مریم نہیں بلکہ عمران کی بیٹی ایک الگ شخصیت ہیں، اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بہن کے بیٹے نہیں بلکہ ان کے بہت بعد مبعوث ہونے والے نبی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

*صحيح مسلم (ج 3، ص: 1685، رقم الحديث: 2135، ط: دار إحياء التراث العربي – بيروت﴾:*
عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: لَمَّا قَدِمْتُ نَجْرَانَ سَأَلُونِي فَقَالُوا: إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ ﴿يَا أُخْتَ هَارُونَ﴾ وَمُوسَى قَبْلَ عِيسَى بِكَذَا وَكَذَا، فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَمَّونَ بِأَنْبِيَائِهِمْ وَالصَّالِحِينَ قَبْلَهُمْ.

*تفسير البغوي - طيبة (5/ 228 دار طيبة للنشر والتوزيع)*
{يَا أُخْتَ هَارُونَ} يُرِيدُ يَا شَبِيهَةَ هَارُونَ، قَالَ قَتَادَةُ وَغَيْرُهُ: كَانَ هَارُونُ رَجُلًا صَالِحًا عَابِدًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ. رُوِيَ أَنَّهُ اتَّبَعَ جَنَازَتَهُ يَوْمَ مَاتَ أَرْبَعُونَ أَلْفًا كُلُّهُمْ يُسَمَّى "هَارُونُ" مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سِوَى سَائِرِ النَّاسِ [شَبَّهُوهَا بِهِ عَلَى] مَعْنَى إِنَّا ظَنَنَّا أَنَّكِ مِثْلُهُ فِي الصَّلَاحِ. وَلَيْسَ الْمُرَادُ مِنْهُ الْأُخُوَّةَ فِي النَّسَبِ، كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: "إِنَّ الْمُبَذِّرِينَ كَانُوا إِخْوَانَ الشَّيَاطِينِ" (الإِسْرَاءِ:27) أَيْ أَشْبَاهَهُمْ.أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْقَاهِرِ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: لَمَّا قَدِمْتُ نَجْرَانَ سَأَلُونِي، فَقَالُوا: إِنَّكُمْ تَقْرَءُونَ: {يَا أُخْتَ هَارُونَ} وَمُوسَى قَبْلَ عِيسَى بِكَذَا وَكَذَا! فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: "إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَمَّوْنَ بِأَنْبِيَائِهِمْ وَالصَّالِحِينَ قَبْلَهُمْ" .وَقَالَ الْكَلْبِيُّ: كَانَ هَارُونُ أَخَا مَرْيَمَ مِنْ أَبِيهَا، وَكَانَ أَمْثَلَ رَجُلٍ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ.وَقَالَ السُّدِّيُّ: إِنَّمَا عَنَوْا بِهِ هَارُونَ أَخَا مُوسَى، لِأَنَّهَا كَانَتْ مِنْ نَسْلِهِ كَمَا يُقَالُ لِلتَّمِيمِيِّ: يَا أَخَا تَمِيمٍ.وَقِيلَ: كَانَ هَارُونُ رَجُلًا فَاسِقًا فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ عَظِيمَ الْفِسْقِ فَشَبَّهُوهَا بِهِ.

والله تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs